کراچی ایف بی ایریا میں سات سالہ بچے کا ہوا لرزہ خیز قتل

لرزہ خیز قتل

نیوز ٹوڈے :   کراچی کے علاقے 'ایف بی ایریا کے تھانہ یوسف پلازہ' کی پولیس نے سات سال کے بچے کے قتل کا پرچہ اس کے باپ مظہر اویس کی رپورٹ پر درج کر لیا ـ تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا کے تھانہ یوسف کی حدود میں رہائش پذیر شخص مظہر اویس نے تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف اپنے بچے کے قتل کا پرچہ کٹواتے ہوۓ بتا یا کہ وہ پچھلے 3 مہینے سے ایف بی ایریا کے بلاک سولہ میں رہ رہا ہے - ایک دن پہلے جب میں کام پر تھا تو میری بیوی نے فون کر کے بتایا کہ ان کا 7 سالہ بیٹا ابان گھر سے باہر گیا تھا جو ابھی تک واپس نہیں آیا -

مظہر اویس نے درخواست میں درج کروایا کہ میں فوری طور پر گھر آیا اور اپنے عزیز واقارب کے ساتھ اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے لگا ـ اتنی دیر میں کسی نے آ کر بتایا کہ میرے بیٹے کو کسی نے گلا کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے ـ مظہر اویس نے بتایا کہ میں نے ابان کو حالت غیر میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جاں بحق ہو گیا - ابان کے والد نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ اس کے بیٹے کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+