پاکستان تحریک انصاف 'کے پی کے' کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ، اختیار ولی خان
- 16, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبر پختونخواہ سے پاکستان 'مسلم لیگ نون کے رہنما اختیار ولی' نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ، کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں میں انتخابات کا رونا رونے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کیلیے خیبر پختونخواہ میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کیلیے ڈاکہ ڈالا گیا ہے - ترجمان مسلم لیگ نون اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبر پخونخواہ میں وزیر اعلٰی کے عہدے کیلیے علی امین کا نام منتخب کرکے ریاست نے مخالف ایجنڈا اپنایا ہے ـ اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کو تورا بورا بنانے کی کوشش کر رہی ہے-
اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ اگر علی امین خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلٰی بن گۓ تو 'کے پی کے' کے حالات بھی بلوچستان جیسے ہو جائیں گے ـ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کیلیے ڈکیتی کی گئی ہے ـ مسلم لیگ نون کے پی کے کے نتائج کو نہیں مانتی -
تبصرے