پی ٹی آئی کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے،خالدمقبول صدیقی

پی ٹی آئی

نیوزٹوڈے :  ایم کیو ایم پی کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابھی تک یہ لگ رہا ہے کہ ہر چیز ان کے حق میں کا رہی ہے۔ "فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جو بات ہوئی وہ آگے بڑھی ہے، ملک کو اس وقت بحرانوں سے نکالنے کی ضرورے ہے ، ہم حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ کمیٹی اور کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ملک کو اس بھنور سے نکالنے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا چاہیے، پی ٹی آئی ان جماعتوں کیساتھ بات کرنے کے لیے راضی ہوئی جن پر انہیں سخت تخفظان تھے۔ ہمیں بھی پیغام ملا تھا کہ پی ٹی آئی رابطہ کرے گی، مگر ابھی تک بات ہوئی نہیں ، پی ٹی آئی کو ابھی ت۵ک لگ رہا ہے کہ ہر چیز ان کے حق میں جا رہی ہے۔  

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+