ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج، کن اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی؟

رمضان پیکج

نیوزٹوڈے: ای سی سی نے سات ارب 49 کروڑ روپے سے زیادہ کا رمضان پیکج منظور کر لیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق، اس سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے رمضٓن پیکج کا فیصلہ ہوا ہے، گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹروز پر 5 ارب روپے کا رمضان پیکج منظور کیا گیا تھا۔ تاہم اس سال ای سی سی نے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زیادہ کا رمضان پیکج منظور کیا ہے۔ 

حکام کی دی گئی رپورٹ کے مطابق، ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی، جن میں آٹا، چینی، گھی، چاول ، دالیں وغیرہ شامل ہیں۔ مزید، کھجور، پیسن، مشروبات، مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی اور پی آئی ایس پی مستحقین کو بھی رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+