پانچ دن مسلسل بارشوں کا امکان

بارشیں

نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ سترہ فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گا۔  موسمیات نے 17  فروری سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے ، کہ 17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنڈی، اٹک ، جہلم، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، ناروال میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 

18 اور 19 فروری کو ملتان ، کوٹ ادو، راجن پور، غازی خان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+