کے پی میں کوڑے دانوں سے شیر پر لگے نشان کے بیلٹ پیپرز ملے، مریم اورنگزیب

کے پی

نیوزٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ خیبر کے فارم 45 اصلی اور پنجاب کے نقلی ہوں، یہ 2014 نہیں کہ ڈی چوک میں دھرنا دے کر بیٹھ جائیں۔ پی ایم ایل این کی ترجمان اورنگزیب نے کہا ہے  الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیاں مقابلے کا عمل ہے، یہاں ہار جیت ہوتی ہے۔ ہم اپنے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔ سابق وزیر نے کہا ہے کہ خیبر میں کوڑے دانوں سے شیر لگے نشان کے بیلٹ پیپرز ملے۔ یہ لوگ امریکی ایجنٹ ہیں، جنہیں باہر سے فنڈنگ آرہی ہے، یہ منظم جرائم کر کے جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+