ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر
- 17, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: بس اور ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اعلان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد کیا گیا ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کی توثیق بھی جاری کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کو جانے والی 6 ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تبصرے