پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو سپورٹ کرنے کے بدلے ایک اور شرط رکھ دی۔

ن لیگ

نیوزٹوڈے:  پی پی پی نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے عوض پنجاب میں حکومت کے قیام میں بھی حصہ مانگ لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے اعلانیہ طور پر ، ایسی حکومت بنانے کے اقدام کی مخالفت کی ہے، جو ان کے لیے 'کانٹوں بھرے تاج' کی طرح ہو۔ 

رپورٹ کے مطابق، پی پی پی نے بتایا کہ پارٹی نے مسلم لیگ ن سے کہا ہے کہ باقی معاملات ان کے درمیان بعد میں طے کیے جائیں گے لیکن مسلم لیگ ن کو پہلے پنجاب میں کچھ جگہ دینی ہو گی۔  پی پی پی کے اس مطالبے پر ن لیگ سے جواب لینے کے لیے پارٹی کے ارکان ، لاہور پہنچ گئے، آج لاہور سے واپس آ۴یں گے، آج کی حتمی ملاقات 3 بجے ہو گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پی پی پی نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے اور وزیر اعظم کے انتخٓب کے لیے بھی اپنی حمایت حکومت پنجاب میں پی پی پی کی شمولیت سے مشروط کر دی ہے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+