مریدکے کے قریب کار اور ٹرک کے خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ

نیوزٹوڈے: مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو مریدکے میں جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو گیا اور لاہور سے آنے والی گاڑی کو کچل دیا۔

ٹرک روی ریان فیکٹری کے قریب تیزی سے جا رہا تھا کہ اس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ شہباز، 35 سالہ ظہیر عباس، 35 سالہ ارم شہزادی، 10 سالہ عبدالوہاب، آٹھ سالہ ایان اور چھ سالہ ایمان فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ .وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+