مزدوروں کیلئے رہائشی اور تعلیمی منصوبہ شروع

بلوچستان

نیوزٹوڈے:  پورے ملک میں تمام صوبوں کی نسبت بلوچستان سب سے زیادہ مقامی مسائل کا شکار ہے، جن میں بچوں کی تعلیم سب سے اہم مسئلہ ہیں۔ تاہم ان مسئلوں کے حل کے لیے حکومت نے صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام کرنا شروع کیا ہے جن میں مزدوروں کی رہائش کا منصوبہ اور بچوں کی تعلیم کا منصوبہ سرِ فہرست ہے ۔ سبی شہر میں گرلز ہائی اسکول اور مسلم باغ میں 100 رہائشی یونٹس کی تعمیر کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ نگران حکومت نے گھروں کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین مختص کی ہے اور لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+