اپنے آپ کو مولانا کہہ کر ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں!بلاول بھٹو مولانا اور پیر پگارا پر برس پڑے

مولانا

نیوزٹوڈے: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن نے مجھ سے کہا کہ پہلے تین سال دیں، پچھلے دو سال آپ وزیراعظم بنیں۔ ٹھٹھہ میں اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں، میں گزشتہ چند ماہ سے پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے لیے مہم چلا رہا ہوں، میں اپنے لوگوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ بلاول نے کہا کہ مولانا نے تین چار دن بعد دھاندلی دیکھی۔

ادھر پیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، میں پوچھتا ہوں جناب کہاں ہے دھاندلی؟ اس سے پہلے میری والدہ اور والد نے تمہیں ہرایا ، تم بتاؤ کوئی الیکشن جیتے ہو؟ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کوئی الیکشن جیتا بھی ہیں؟ جو اب دھاندلی ہو گئی؟ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+