ن لیگ زرداری کے صدر بننے پر راضی ہے یا نہیں؟ قمر زمان کائرہ نے واضح کر دیا

قمر زمان

نیوزٹوڈے:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت میں شامل ہو رہے ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اپوزیشن وہی ہے جو کل تھی، اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، کل اجلاس ہوگا، ہم اپنی تجاویز لے کر آئیں گے، اگر کوئی تبدیلی کی تجویز آئی تو ، تو اس پر کل بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غیر آئینی راستے روکنے کی بات کی ہے اور ہمیشہ کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دوستوں کو ناراض کرکے عمران خان سے مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعے نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ہم نے مسلم لیگ ن کو صاف کہہ دیا ہے کہ ہمارے پاس سیٹیں نہیں ہیں، ہم نے ن لیگ کو کہا کہ آپ کے پاس زیادہ سیٹیں ہیں، آپ حکومت بنائیں۔

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+