87 آزاد امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، کون سے وزراء شامل؟

آزاد امیدوار

نیوزٹوڈے:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 سے این اے 7 تک کے پی کے سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، حلقہ این اے 8 پر آزاد امیدوار ریحان کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 10, این اے 9 , این اے 13, این اے 12 سے آزاد امیدواروں نے میدان جیت لیا جبکہ این اے 14, سے ن لیگ کے سردار محمد یوسف  کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس کے علاوہ، حلقہ این اے 17 سے این اے 26 اور این اے 29 سے این اے 36 تک اور حلقہ این اے 39 سے این اے 41 تک بھی آزاد امیدواروں کے کامیابی حاصل کی اور حلقہ این اے 37 سے مجلس وحڈے مسلمین کے حمید حسین اور پی پی پی پارلیمنٹریز کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے۔ 

اس کے علاوہ کے پی کے کے 112، 115 حلقوں سے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے اور 111، 114، 32 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کو کامیابی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ خیبر اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+