پی ٹی آئی سے اتحاد ہوا یا نہیں ، فضل الرحمان کا بیان جاری
- 19, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور ان کی جماعت کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ کے میزبان سلیم صافی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کوئی سادھی دیوار نہیں بلکہ ایک پہاڑ ہے جسے عبور کرنا مشکل ترین کام ہیں۔ پی ٹی آئی کا وفد کئی بار ہمارے پاس آیا۔ ہم نے انہیں ہمیشہ عزت دی ہے۔ جے یو آئی ف کو ملک بھر میں الیکشن پر تحفظات ہیں۔ ہم نے اپنے تحفظات کو اچھے طریقے سے ان کے سامنے رکھا"۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں 12 سال سے اختلاف ہے۔ "ہم اپنے موقف پر ہیں۔ پی ٹی آئی اور ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اتحاد ہے۔
تبصرے