'ساڈا حق ایتھے رکھ، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے، علی امین گنڈا پور
- 19, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور نے اپنے خلاف پھیلنے والی حالیہ خبروں کے پیش نظر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حصہ مانگیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو کئی ارب روپے دینے ہیں جو ہم لے کر ہی رہیں گے۔ ’ سڈا حق ایتے رکھ‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا نعرہ ہے اور ہم اسے پورا کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر میں ہیلتھ کارڈز بحال کریں گے، معاشی بحران ختم ہوگا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ مزید اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
تبصرے