تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

گیس کے ذخائر

نیوزٹوڈے:  ایک بار پھر سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔  او جی ڈی سی ایل کی رپورٹ کے مطابق، تیل اور گیس کی تلاش میں سندھ کو ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔  خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔ 

ترجمان کی رپورٹ کے مطابق، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی، اس دریافت سے ملکی تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔  اس سے گزشتہ ہفتے بھی ماڑی پیٹرلیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے ۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+