مریم اورنگزیب کے جذباتی بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان اٹھ گیا
- 19, فروری , 2024
نیوزٹوڈے:سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے جذباتی بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا اور لوگوں نے متنازع بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات کے منہ سے نکلنے والے الفاظ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ ’اس فتنے کو سزائے موت دے دینی چاہیے تھی، جس کے بعد مریم اورنگزیب کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے انتہا پسندی، کچھ نے منفی سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اورنگزیب سب کے سامنے معافی مانگیں۔ مریم اورنگزیب کو اپنے بیان پر صفائی دینا پڑی، اور اپنے کہے ہوئے الفاظ کو انگریزی محاورے سے جوڑ دیا۔ ۔ مریم کی وضاحت پر، عوام نے ان کی ہر وضاحت کو مسترد کر دیا، اور ان کے انگریزی محاورے کا مطلب بیان کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ وضاحتیں دینے کے بجائے بہتر ہے کہ مریم اپنے الفاظ پر معافی مانگ لیں۔
تبصرے