الیکشن سے ایک روز پہلے پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ کا کونسا ڈیٹا لیک ہوا ؟ عظمی بخاری کا انکشاف

عظمی بخاری

نیوزٹوڈے:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما عظمی بہاری نے ٹی وی شو کے دوران کہا کہ اتنا تو ہم جانتے ہیں کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا ضرور ہورہا ہے ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ 2018 میں مسترد ووٹوں کی تعداد 3.2 فیصد تھی اور اس سال مسترد ووٹوں کی تعداد 2.5 فیصد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے ایک روز قبل پی ٹی آئی گروپ کا ڈیٹا لیک ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ہم جیت جائیں تو وہی دستخط کرآنا، ورنہ فارم 45 پر کوگی مار آنا، باقی ہم بعد میں دیکھ لیں گے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جو فارم اپ لوڈ کیے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر پر نہ تو پولنگ ایجنٹس کے دستخط ہیں اور نہ ہی شناختی کارڈ نمبر۔ اس کے بعد بھی اگر پی ٹی آئی گھر بیٹھ کر کہے کہ ہم 180 سیٹیں جیت رہے ہیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ دھاندلی کس طرف سے ہوئی۔



 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+