حکومت میں شمولیت : ایم کیو ایم نے ن لیگ کے سامنے شرط رکھ دی

ایم کیو ایم

نیوزٹوڈے:  ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تاہم شمولیت کے لیے ن لیگ سے تین نکاتی آئین ترمیم پر حمایت کی شرط رکھ دی۔  رپورٹ کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگی وفود کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔  ملاقات کے دوران ، ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے بتایا گیا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کے مطالبے پر بات چیت ہوئی جبکہ آئینی ترمیم کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیگر امور پر غور کیا گیا۔  ایم کیو ایم پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل اور بحرانوں سے نکالنا سب کی ذمہ داری ہے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت سازی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+