عام انتخابات پر کتنا خرچہ کیا گیا؟

انتخابات

نیوزٹوڈے:  عام انتخابات 2024 پاکستان کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے ہیں، ہر ووٹ پر تقریبا دو ہزار 522 روپے خرچ کیا گئے۔  روپورٹ کے مطابق، الیکشن پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ ایک کھرب باون ارب، پینسٹھ کروڑ، اکیانوے لاکھ پچاس ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اس کے برعکس انتخابی مہم میں امیدواروں نے ایک کھرب ، 3 ارب، 95 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں 2024 پر 48 ارب روپے خرچ کیے۔ 

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں چھے کروڑ ، پانچ لاکھ ، 8 ہزار ، 212 ووٹ ڈالے گئے۔۔ قومی اسمبلی کے 5 ہزار 254 امیدواروں کو 1 کروڑ روپے انتخابی اخراجات کی اجازت کی گئی تھی۔ اگر قومی اسمبلی کی بات کی جائے تو امیدواروں نے 52 ارب 54 کروڑ روپے کے اخراجات کیے۔ 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+