چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ

دھاندلی

نیوزٹوڈے: دھاندلی کی بے شمار رپورٹس کے بعد، نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر طاہر بزنجو نے چیف ایکشن کمشنر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔  سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر طاہر نزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں جان بوجھ کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ہرایا گیا ہے۔  انہوں نے سوال کیا کہ کیا، عدلیہ کو حق تھا کہ وہ تحریک انصاف کے نشان کو چھینے؟ ایسے دھاندلی زدہ ملک میں کبھی استحکام آئے گا؟  انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو گرفتار کر کے آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو التوا میں ڈالنے کے لیے سب کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن غداری کا مرتکب ہوا ہے، الیکشن کمیشن عوام سے معافی بھی مانگے ، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ چلنا چاہیے ۔ 

سینیٹر نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X تین دن سے بند ہے، دال میں کچھ کالا نہیں ہے بلکہ ساری دال کالی ہے ٹوئٹر میں پابندی سے معاشی اور تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔  

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+