نواز شریف کو کٹہرے میں بلا لیا گیا

نواز شریف

نیوزٹوڈے: الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کے دوران ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔  دوران سماعت لاہور کے حلقے این اے 130 سے شکست کھانے والی امیدوار یاسمین راشد وکیل کا کہنا تھا کہ رات کو ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفتر میں داخل ہوئے ، اس وقت فارم 47  مرتب کیا جا رہا تھا۔ 

وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں وکیل کا کہنا تھا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا  ، فارم 45 کے مطابق یاسمین راشد 20 ہزار ووٹوں سے جیت رہی تھیں۔  وکیل نے مزید کہا کہ یہ اعلان تمام ٹی وی چینلز پر چل رہا تھا، 33 پولنگ استیشنز سے نواز شریف کو ایک لاکھ 1 ہزار ووٹ دلوائے گئے، یہ بہت بڑی دھاندلی کا کیس ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+