کراچی بھٹائی آباد میں بچوں کے جھگڑے میں یونین کونسل نمبر 9 کا چیئر مین قتل
- 21, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں بچوں کے معمولی سے جگڑے کی وجہ سے دو گروپوں کی آپس میں فائرنگ کے تبادلے سے یونین کونسل کا چیئرمین ہلاک ہو گیا - تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے (بھٹائی آباد کی 19 نمبر گلی) میں بچوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا ـ جس سے ان کے بڑے بھی ایک دوسرے کے سامنے آ گۓ - دونوں اطراف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک آدمی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گۓ ـ ہلاک ہونے والا شخص پیپلز پارٹی کی یونین کونسل نمبر 9 کا چیئر مین "صابر مگسی" ہے-
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی کثیر تعداد اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ـ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا - یونین کونسل نمر 9 کے کونسلر 'شوکت نذیر' نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ قتل ہونے والا شخص صابر مگسی شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے بھی تھے ـ قتل ہونے سےکچھ دیر پہلے صابر مگسی میرے ساتھ ہی بیٹھا تھا ـ مقتول کو گردن میں گولی لگی جس سے اس کی جان چلی گئی-
تبصرے