کراچی 'ایم کیو ایم' کا رکن 35 سالہ ریحان قتل
- 21, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں (ایم کیو ایم) کا رہنما اپنی بیوی کے سامنے قتل ـ تفصیلات کے مطابق کراچی ایم کیو ایم کا ورکر 35 سالہ "ریحان" اپنی بیوی کے ساتھ اس کی خالہ کے گھر جو کہ شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر تھیں آیا ہوا تھا ـ جب ریحان اپنی بیوی کے ساتھ واپس اپنے گھر 'سرجانی کنیز فاطمہ' جانے کیلیے بیوی کی خالہ کے گھر سے باہر نکلا ابھی وہ گھر کے سے باہر ہی نکلا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آۓ جن کو دیکھتے ہی ریحان نے اپنی بیوی کو اس کی خالہ کے گھر کے اندر دھکا دے دیا -
اسی دوران ملزمان نے ریحان پر گولی چلا دی جس سے ریحان گولی لگنے سے سڑک پر گر گیا ـ مقتول ریحان ایم کیو ایم سرجانی ٹاؤن کا کارکن تھا ـ مقتول یونین کونسل نمبر 3 کا جوائنٹ انچارج تھا اور کیبل کا کام کرتا تھا ـ ریحان کی بیوی نے بتایا کہ ملزمان صرف قتل کے ارادے سے آۓ تھے ریحان سے کوئی چیز بھی نہیں چھینی گئی -
تبصرے