کراچی کے علاقے کریم آباد میں خوفناک دھماکہ

خوفناک دھماکہ

نیوز ٹوڈے :  کراچی کے علاقے (کریم آباد) میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں ایک مکان میں زور دار دھماکے سے مکان کی دیوار گر گئی ، جس کی زد میں آ کر 3 افراد زخمی ہو گۓ ـ دھماکے کی وجہ گیس کی لیکیج کی خبر سامنے آئی ہے -

تینوں زخمیوں جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں ، کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھامکہ اتنا زوردار تھا کہ اس دھماکے سے گھر کی دیوار ٹوٹ کر ساتھ والے گھر میں جا گری ـ تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+