عمران خان کو جیل میں ملنے والی آفر! بیرسٹر گوہر کا بڑا دعویٰ
- 21, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کو پیچھے ہٹ جانے کا کہا گیا ہے ، انہوں نے کبھی بھی باہر جانے کا ذکر نہیں کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران ، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی جماعت کا حصہ نہیں بنے گی ۔ متحدہ حکومت کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے ، جب ہمارے پاس مینڈیٹ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ 82 کامیاب آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں ، باقی دس بھی ہو جائیں گے۔ انہوں نے عمران کے فیصلے کے متعلق بتایا کہ ، خٓان نے کہا ہے کہ اگر ہماری سیٹیں بحال نہیں ہوتی تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن ن لیگ اور پی پی پی کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو یہ بھی آٖفر آئی کہ آپ تین سال تک انتظار کر لیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خان پیچھے ہٹ جائیں اور کسی اور کو حکومت دے دیں۔
تبصرے