ن لیگ میں دو آزاد امیدوار شامل

مریم نواز

نیوزٹوڈے:  پاکستان مسلم لیگ ن کی پارٹی کے حقداروں میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے مزید دو آزاد ارکان ن لیگ کی جماعت کا حصہ بن گئے۔  پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 180 قصور سے کامیاب امیدوار احسن رضا خان اور پی پی  128 جھنگ سے کامیاب حاصل کرنیوالے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ن لیگ کی سینیر رہنما مریم نواز سے ملاقات کرنے کے بعد ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔  شمولیت کے بعد مریم نواز نے ان کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد پیش کی۔ 

مزید مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہ ہونے سے بچائے گی اور ترقی کی طرف واپس لے کر آئے گی۔ انتشار کو ختم کر کے ، پاکستان کو استحکام کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں۔  شہباز شریف نے بھی ان کو شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسائل لڑائی سے حل نہیں ہوتے بلکہ مل کر چلنے سے ہوتے ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+