'میرا پرنس چارمنگ اور بھائی شہباز شریف'، زرداری کے جملوں پر بلاول کا دلچسپ ردعمل وائرل

وائرل

نیوزٹوڈے: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے اس وقت دلچسپ ردعمل دیا جب ان کے والد نے انہیں پرنس چارمنگ اور شہباز شریف کو بھائی کہہ کر پکارا۔  پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات طے پاچکے ہیں۔ 

گزشتہ روز ، اسلام آباد میں شہباز شریف اور آصف علی زرداری پریس کانفرنس کرتے ہوئے ، بلاول کا کہنا تھا کہ پی پی پی اور ن لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کر لیے ہیں، وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جب آصف صدر کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کیے گئے۔ تاہم، کانفرنس کے آغاز میں آصف علی زرداری ے بیٹے کو 'پرنس چارمنگ' کہہ کر پکارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

آصف علی زرداری نے بلاول کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ ' میرا پرنس چارمنگ اور میرا بھائی شہباز شریف' کہہ کر پکارا جس پر بلاول کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔ انہوں نے ہلکی سی مسکراہٹ دی، اور بمشکل بلاول نے اپنی ہنسی پر قابو پایا۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+