شاہد خاقان اگر پارٹی نہ چھوڑتے تو مریم نواز کیا کرتی؟ مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑ دی

شاہد

نیوزٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما مفتاح اسماعیل نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ن لیگ سے معاشی صورتحال کو سمجھنے والے چلے گئے ہیں، شاہد خاقان مریم نواز کے نکالنے سے پہلے ہی سائیڈ پر ہو گئے۔  انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پہلے ہی نواز شریف کو بتا چکے تھے کہ جب پارٹی مریم نواز کے حوالے ہو گی تو وہ پیچھے ہو جائیں گے۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو بھی جب آئی تھیں تو جتنے انکلز تھے انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے مریم نواز شاہد خاقان عباسی کو ہٹاتیں ، وہ خود ہی سائیڈ پر ہو گئے اور پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ مفتاح نے کہا کہ ان کی اور شاہد کی سوچ ایک جیسی ہے اوہ وہ ساتھ ہوتے ہیں۔ اگر وہ پارٹی نہ چھوڑتے تو مریم نواز نکال دیتی۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+