کراچی شاہ فیصل کالونی ، سبزی منڈٰ ی میں نوجوان قتل

نوجوان قتل

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ـ تفصلات کےمطابق شاہ فیصل کالونی کی سبزی منڈی کے نزدیک دوپہر کے وقت ناملعوم لوگوں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان جاوید اور دوسرے جوان علی کو زخمی کر دیا ـ مقتول جاوید کی لاش اور زخمی علی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا -

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان جاوید کو پانچ گولیاں ماری گئیں ـ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے ـ ابتدائی جانچ سے یہ واقعہ کسی پرانی دشمنی کا بدلہ معلوم ہورہا ہے جس کو ڈکیتی کے دوران مزاہمت کرنے پر قتل میں تبدیل کیا جا رہا ہے ـ پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جلد ہی اصل معاملہ سامنے آ جاۓ گا ـ چند دن پہلے بھی شاہ فیصل کالونی میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کر دیا گیا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+