حضرت لعل شہبازقلندر کا سالانہ عرس ، 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

حضرت لعل شہباز قلندر

نیوزٹوڈے:  حضرت لعل شہباز شریف کے سالانہ 772 ویں عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورہ نے ضلع بھر میں 29 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ خضرت لعل شہباز قلندر عرس کے پہلے دن چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ جاری کی کہ سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورہ کی سفارش پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 نافذ کی، کمشنر نے بتایا کہ عرس کے دوران ، سیہون میں نہروں میں نہانے میں پابندی ہو گی ، اور ہیوی لوڈ گاڑیوں کی آمد پر بھی پابندی ہو گی۔  یہ عرس 29 فروری سے شروع ہو کر 2 مارچ تک جاری رہے گا۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+