بھارتی سکھ لڑکی پاکستانی لڑکے پر فدا ہو گئ

بھارتی  سکھ لڑکی

نیوز ٹوڈے : بھارتی سکھ لڑکی جو کہ جرمن نیشنیلٹی ہولڈر ہے ، نے اسلام قبول کرکے پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی ـ پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے "علی ارسلان" نامی لڑکے کی بھارت کے صوبہ پنجاب کے شہر (لدھیانہ) کی سکھ لڑکی جسپریت کور سے جرمنی میں دوستی ہو گئی جس پر ارسلان نے جسپریت کور کو پاکستان آنے کی دعوت دی - جس پر بھارتی خاتون مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلیے ویزا لگوا کر پاکستان آ گئی -

اور پاکستان میں آ کر جسپریت کور نے علی ارسلان سے نکاح کر لیا ـ نکاح سے پہلے جسپریت نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ کے سینیئر پالیمینٹیرین حافظ صاحبزادہ حامد رضاسے اسلام قبول کیا - اسلام قبول کرنے کے بعد ارسلان نے جسپریت کا نام زینب رکھ دیا ـ زینب کے پاس بھارت کا پاسپورٹ ہے جو اس نے جرمنی کے شہر میونخ سے حاصل کیا ۔ زینب کے والدین انڈین ہیں جو کہ جرمنی میں رہائش پذیر ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+