کراچی ، موبائل شاپ کا مالک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

افراد کی فائرنگ

نیوز ٹوڈے :   کراچی شہر میں ٹارگٹ کلرز اور لٹیروں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے آۓ دن کوئی نہ کوئی ان کی گولیوں کا نشانہ بن رہا ہے - کراچی کے علاقے (اورنگی ٹاون کے سیکٹر گیارہ) میں دکاندار کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا ـ اورنگی ٹاؤن میں موبائلوں کی دکان کے مالک "نظام الدین" کی دکان کے سامنے آ کر ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان رکے ـ ان میں سے ایک نے ہیلمنٹ پہن رکھا تھا ور دوسرے نے ماسک پہنا ہوا تھا -

موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوۓ شخص نے موٹر سائیکل سے اتر کر دکاندار نظام الدین پر فائنرگ کر دی ، اور پھر اپنے ساتھی کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا ـ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے ـ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+