الیکشن سے پہلے مولانا فضل الرحمان کا خواب کیا تھا؟فیصل کریم کنڈی کا حیران کن انکشاف

مولانا فضل الرحمان

نیوزٹوڈے:  پاکستان  پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے مولانا فضل الرحمان کا خواب تھا خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہو گی اور بلوچستان حکومت میں بھی ان کا ہاتھ اوپر ہو گا۔  ایک ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کمشنر راولپنڈی کے خلاف تحقیق ہونی چاہیے۔  مزید انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہر الیکشن کے بعد سوالیہ نشان ہوتا ہے، الیکشن جیتنے اور ہارنے والے دونوں انتخابات کے رزلٹ پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہیں۔ لیکن اسکے باوجود آج ہم کیسے کہہ سکتے ہیں ہاہر کے ادارے آکر ملکی معاملات میں مداخلت کریں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+