سماعت کے دوران واقعہ معراج کا ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس کا بیان

چیف جسٹس

نیوزٹوڈے:   چیف جسٹس پاکستان فائز عیسی نے کہا ہے  کہ نبی ﷺ کے بعد معاملہ ختم ، اب ہمیں ان ہی سے رہنمائی لینی ہے، وہ رحمتہ اللعالمین ہیں، وہ انسانوں اور چرند پرند سب کے لیے رحمت اور ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے نیشنل پارک ایریا میں وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ کے درمیان تنازعہ پر سی ڈی اے کو وائلڈ لائف کے ٹریل فائیو، ٹریل 6 سمیت تینوں دفاتر واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ 

چیف جسٹس پاکستان قاضی عیسی نے کہا کہ آئین پاکستان کھولیں سب سے پہلے کیا لکھا ہوا ہے؟ سی ڈی اے کے وکیل نے جواب دیا آئیں کے آٓغاز میں لکھا ہے حاکمیت اعلی اللہ کے پاس ہے۔ سماعت کے دوران وااقعہ مراج کا ذکر کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ تمام انبیا اور بیغمبروں نے ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی ، نبیﷺ کے بعد معاملہ ختم ، اب ہمیں ان ہی سے رہنمائی لینی ہے ، وہ ہدایت کا سر چشمہ ہیں۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+