مریم نواز نے اپنی نشست چھوڑ دی، وجہ سامنے آگئی
- 23, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے جیتی ہوئی نشست چھوڑ دی۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں۔ سینیئر لیگی نائب صدر پی پی 159 کی نشست سے وزرات اعلی کا عہدہ سھنبالیں گی۔
مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرادای کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جس پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔ مریم نواز کی جیسی ہوئی نشست کا ٹکٹ سعد رفیق کو دیا جائے گا۔ سعد رفیق 8 فروری کے عام انتخابات میں این اے 122 سے آزاد امیدوار لطیف کھوسہ سے ہار گئے تھے۔ مریم نواز لاہور سے حلقہ 119 اور 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔
تبصرے