مریم نواز کے مبینہ ڈاکے پر علیمہ خان کا چونکا دینے والا انکشاف
- 23, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز ووٹوں پر ڈاکا مار کر وزیر اعلی بنیں گی۔ رپورٹ کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب بن کر اپنا خواب پورا کر لیں، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، اگر میں ہوتی تو کبھی وزیر اعلی نہ بنتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کی صاحبزادی نے ووٹ چوری کیا ہے اور وہ چوری کر کے وزیر اعلی بن جائیں گی۔
تبصرے