فیصل آباد ایئر پورٹ پر دبئی جانےو الے مسافر کے سامان ہیروئن برآمد

ایئر پورٹ

نیوز ٹوڈے :   فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوۓ دبئی جانے والے ایک مسافر سے 529 گرام آئس ہیروئن بر آمد کر لی ہے ـ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے دبئی سفر کرنے والے مسافر کی منشیات برآمد کی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا ـ ملزم 'محمد ارشاد' نے بڑی مہارت سے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی -

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر سامان کی باریکی سے تلاشی لی - تلاشی کے دوران بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیئم راڈز سے ہیروئن برآمد کرکے ملزم اور منشیات کو قانونی کارروائی کیلیے ( اے این ایف ) حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+