بحرین جانے والے مسافر کی منشیات سمگلنگ کی کوشش فیصل آباد ائرپورٹ پولیس نے ناکام بنا دی

اینٹی نارگوٹکس فورس

نیوز ٹوڈے :   فیصل آباد ایئر پورٹ سے بحرین سمگل کی جانے والی منشایت کی کوشش ناکام بنا دی گئی - تفصیلات کی مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے نوجوانوں نے بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے تلاشی کے دوران ہیروئن اور آئس برآمد کر کے مجرم کو منشیات سمیت اینٹی نارگوٹکس فورس کی تحویل میں دے دیا -

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والا عنس نامی شخص بحرین جا رہا تھا جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس نےاپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں آئس اور ہیروئن چھپا رکھی تھی - عنس کے بیگ سے 7 سو گرام ہیروئن اور ایک کلو سے زیادہ آئس نکلی جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں نے عنس کو منشیات سمیت اینٹی نارگوٹکس فورس کے حوالے کر دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+