عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا 8 سال بعد دوسری فلم بنانے کا اعلان

ریحام خان

نیوزٹوڈے: معروف اینکر پرسن اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تصدیق کی ہے کہ آٹھ سال بعد اپنی دوسری فلم بنانے جا رہی ہے۔ اس فلم کا نام ، انہوں نے میڈیا کو چیمہ ، چٹھہ اینڈ باجوہ بتایا ہے۔ ریحام خان نے اپنی پہلی فلم جاناں 2016 میں ریلیز کی تھی، جس میں علی رحمان ، بلال اشرف اور ہانیہ عامر سمیت دیگر نے کرادار ادا کیے تھے اور ہانیہ عامر نے اداکاری کا آغاز بھی اسی فلم سے کیا تھا۔ 

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ہی ہانیہ عامر کو بھی شہرت ملی تھی اور ریحام خان نے بتایا کہ انہیں پہلی فلم سے اچھی خاصی کمائی ہوئی تھی اس لیے وہ اب دوسری فلم بنانے جا رہی ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں سینیما ہال بہت کم ہیں ، اور لوگ سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+