نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو کتنی تنخواہ اور مراعات ملیں گی؟

نو منتخب

نیوزٹوڈے: نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔ ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25 بزنس کلاس ایئر ٹکٹ ، 3 لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واوٗچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہو گی۔  نو منتخب اسمبلی کو 1 لاکھ 50 ہزار ماہانہ تنخواہ، 38 ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا ارکان اسمبلی کو  ٹیلی فون کی مد میں دس ہزار، آفس الاوٗنس میں آٹھ ہزار ملیں گے اور ریلیف کی مد میں 15 ہزار اضافی الاوٗنس کی مد میں 5 ہزار ملیں گے۔ 

اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الاوٗنس حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ارکان اسمبلی چار ہزار 800 روپے اسپیشل ، دو ہزار 800 عام الاوٗنس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الاوٗنس کی مد میں حاصل کر سکیں گے ۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+