نگران وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا

وزیر تعلیم

نیوزٹوڈے: نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھ نے استعفی دے دیا ہے۔ صدر مملکت عارف نے وزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کر لیا۔  اس کے علاوہ نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنانے کے لیے صوبوں کے لیے 25 ارب روپے اور اسلام آباد کے لیے 70 کروڑ روپے کا پراجیکٹ منظور کیا ہے۔ 

ایوان بالا کے اجلاس میں سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن اسٹیتسٹکس جو کہ وزرات تعلیم کا ماتحت ادارہ ہے، ملک میں ہر پانچ سال بعد سروے کرواتا ہے کہ کتنے بچے اسکول سے باہر ہیں، بچھلا سروے 2016-17ء میں ہوا تھا۔ اس کے بعد 2021-22ء میں سروے کیا جس میں صرف اسلام آباد کے اعدادو شمار سامنے رکھتے ہوئے 81 ہزار بچوں میں سے 71 بچے واپس اسکولوں میں آگئے تھے، جس کا تناسب 86 فیصد بنتا ہے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+