گاڑی کو آنکھ کے اشارے سے اسٹارٹ کرنے اور چلانے کا کامیاب تجربہ

گاڑی اسٹارٹ

نیوزٹوڈے: معروف چینی کمپنی آنر نے آنکھ کے اشارے سے گاڑی اسٹارٹ کرنے اور چلنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آنر نے اسپین میں موبائل کی اسکرین پر آنکھ کے اشارے سے گاڑی خود اسٹارٹ ہونے اور چلنے کی نمائش کی۔ آنر ان طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے کہ کس طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنسس آئی ٹریکنگ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

یعنی اسمارٹ فون مصنوعی ذہانت کے تحت آنکھ کا اشارہ سمجھ سکتا ہے ، اور اب حال ہی میں کمپنی نے اسپین میں اس کا تجربہ بھی کیا جو کامیاب رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل کی آنکھ کے اشارے سے گاڑی واپس پیچھے بھی آسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آنر MAGIC 6 PRO اسمارٹ فون استعمال کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+