پاک فوج کا جاسوسی کرنے والے بھارتی ہیلی کاپٹر کو منہ توڑ جواب

پاک فوج

نیوزٹوڈے:  پاک آرمی نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا بھارتی کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا۔  پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستا علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضٓئیہ کے کواڈ کاپٹر کو مارگرایا۔ 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔ 

کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضٓئیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ  یہ چھوٹا کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہی ہے۔ 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کے خلاف ورزی کر۵نے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+