ہری پور بس حادثہ 10 افراد جان بحق

بس حادثہ

نیوز ٹوڈے :   ہری پور میں بس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 15 سے زیادہ زخمی ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق ہری پور کی ایک (تحصیل خانپور میں ترناوا کے مقام پر) ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری - یہ مسافر بس کوہالہ سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی جب یہ بس کھئی بدرا نامی گاؤں پہنچی تو بس کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے بس موڑ کاٹتے ہوۓ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری -

اس افسوسناک حادثے میں بس میں سوار 10 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ جبکہ 15 سے زیادہ مسافر زخمی ہو گۓ ـ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ـ زخمیوں اور ہلاک شدہ افراد کی میتوں کو کھائی سے نکال کر خانپور کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+