بانی پی ٹی آئی کی بریت سے متعلق بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی

نیوز ٹوڈے :  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کر دیا. جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت سے متعلق درخواستیں منظور کیں۔

سماعت کے لۓ وکلاء کی جانب سے سردار مصروف خان، محسن غفار اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے مطابق اس مقدمے میں ملزمان سزا کے حقدار نہیں اور مزید ٹرائل کو طول دینا محض وقت کا ضیاع ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی، اسدعمر اور راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان پر ۲۶مئی ۲۰۲۲ کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+