مریم نواز کی پولیس اہلکار کے ساتھ وڈیو وائرل
- 28, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور حالیہ انتخابات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب کی نو منتخب وزیر اعلٰی مریم نواز عہدہ سنبھالنےکے بعد سے کافی سرگرم دکھائ دے رہی ہیں۔ ان کی جانب سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا پہلا دورہ کیا گیا۔ ان کو امن و امان سے متعلق پولیس افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دورے سے متعلق مریم نواز کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔
اسی دوران لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ان کے سر پر رکھا۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے سے گریز نہ کر سکے۔ کچھ صارفین مریم نواز کے اس عمل سے متاثر دکھائ دیتے ہیں جبکہ دیگر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تو وزیر اعلٰی کے اس عمل کو پرسنل اسپیس کی خلاف ورزی قرار دے دیا، وہیں حمایت میں کچھ لوگوں نےکہا کہ اہلکار نے پہلے سے سر ڈھانپ رکھا تھا اور دوپٹہ اتر گیا۔
تبصرے