آرمی چیف کا لاہور کے اچھرہ بازار واقعہ پر رد عمل سامنے آ گیا
- 28, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 26 فروری 2024 کو لاہور اچھرہ بازار میں مشتعل گروہ کے ایک خاتون پر عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر اشتعال کی مذمت کی۔ آرمی چیف نے مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی سےملاقات کی اور ایک غیر یقینی صورتحال پر پروفیشنل انداز میں بہادری سے قابو پانے پر سراہا۔ جنرل عاصم منیر نے ملاقات کے دوران معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت کا اقرار کیا اور کسی بھی معاملے میں قانون ھاتھ میں نہ لینے کی تنبیہ کی۔
تبصرے