صوبائی بجٹ منظور، اپوزیشن کی نعرے بازی

صوبائی بجٹ منظور

نیوز ٹوڈے :  صوبائی اسمبلی  پنجاب کا اجلاس اسپیکر ملک احمد خان کی  زیر صدارت ہوا۔ اس اجلاس میں مریم اورنگزیب نے صوبائی بجٹ کا بل پیش کیا۔ ایک ماہ کے جاری اخراجات کے تخمیمہ کی مالیت 358 ارب روپے بتائ گئ ہے، جو کہ 31 مارچ تک لیۓ ہے۔ اس ایک ماہ کے ہوش رُبا 358 ارب 94 کروڑ سے زائد  کے بجٹ میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی تمام اخراجات شامل ہیں۔ 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن، ترقیاتی اسکیموں کی لازمی ادائیگیوں سے لے کر اسپتالوں میں ادویات اور  جج صاحبان کی تنخواہیں شامل ہیں۔ واضع رہے کہ بجٹ کن کن محکموں کو جاری ہوا اس کی تا حال کوئ تفصیلات نہیں بتائ گئیں۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+