کراچی تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوۓ افراد پر چڑھ گئی ، 2 افراد جان بحق

تیز رفتار کار

نیوز ٹوڈے : کراچی میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوۓ بے گھر افراد پر چڑھنے سے دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 'ناگن پل' کے قریب ایک تیز رفتار کار جس میں 2 افراد سوار تھے اور دونوں نشے میں دھت تھے ، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کی زد میں آ کر فٹ پاتھ پر سوۓ 5 افراد کچلے گۓ ـ پولیس کے مطابق فٹ پاتھ پر سوۓ پانچوں افراد آپس میں بھائی تھے اور ان کے پاس اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اس لیے وہ فٹ پاتھ پر سو رہے تھے ـ

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک 22 سالہ بھائی کا نام 'بالے' اور دوسرا 8 سال کا 'اشوک' ہے اور زخمی ہونے والے بھائیوں کے نام 'سریرام ،سیتا رام اور لالے' ہیں ۔ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کے ایک اور بھائی نے بتایا کہ وہ کل 6 بھائی ہیں ـ اور ٹھیلے پر سبزی فروٹ بیچ کر گزارہ کرتے ہیں ، ان کے پاس رہنے کیلیے گھر نہیں ہے اس لیے رات کو فٹ پاتھ پر ہی سو جاتے ہیں ـ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد کار میں سوار افراد گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+